جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

فلموں کی کہانی کی طرح بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو قتل کرا دیا، بھائی نے فلموں کی کہانی کی طرح دوسرے بھائی کا خون کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رہائش پذیر ہاشم خان نے اپنے بھائی کے قتل کے لیے کرائے کا قاتل پکڑا اور پھر اسے بھی دوسرے شخص کے ذریعے قتل کرا دیا۔

ہاشم خان نے گلاب نامی شخص کو اپنے بھائی کے قتل کے لیے 15 لاکھ روپے دیے تھے، جب گلاب نے ہاشم کے بھائی کو مار دیا تو ہاشم نے ثبوت مٹانے کے لیے گلاب کو بھی ایک اور شخص کے ہاتھوں قتل کرا دیا۔

اس بار ہاشم خان نےگلاب کو قتل کرانے کے لیے زاہد نامی قاتل کو 2 لاکھ روپے دیے، جس نے گلاب کا خون کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واردات گزشتہ سال یکم دسمبر کو اورنگی ٹاؤن پیر آباد کے علاقے میں رپورٹ ہوئی تھی، دونوں وارداتوں کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا واقعہ ظاہر کیا گیا تھا۔

تاہم دوران تفتیش ملزم ہاشم خان نے اپنے بھائی کو قتل کرانے کا اعتراف کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم زاہد کو بھی لاہور میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس نے ہاشم خان کے خلاف اپنے بھائی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں