بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

کراچی : پولیس اہلکار شبیر احمد کی شہادت کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس اہلکار شبیر احمد کی شہادت کا مقدمہ قتل،دہشتگردی اور دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جوہر آباد تھانے میں پولیس اہلکارشبیراحمد کی شہادت پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ قتل،دہشتگردی اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ، جس میں کہا ہے کہ یونیفارم میں ملبوس اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی، پولیس اہلکار کو رکشے کے ذریعے گلشن چورنگی کے قریب اسپتال پہنچایاگیا لیکن اسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتےہوئےفوت ہوگیاتھا۔

مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ والد کے مطابق میرا بیٹا ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تعینات تھا، آج حسب معمول صبح 10بجے گھر سے ڈیوٹی کیلئے روانہ ہوا، دوپہر کو اطلاع ملی کہ بیٹے کو گولی لگی ہے جو شدید زخمی ہے،ہم نکلے تو راستے میں اطلاع ملی بیٹے کو شہید کردیا گیا ہے۔

متن کے مطابق ملزم لائسنس شدہ نائن ایم ایم پستول چھین کر فرار ہوا، قتل میں ملوث ملزم کیخلاف کارروائی کی جائے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں