تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

اجتماعی زیادتی کے بعد خاتون کا لرزہ خیز قتل، ہنگامے پھوٹ پڑے

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں قبائلی خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد بے رحمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ سفاک واقعہ بڈگوندا تھانے کی حدود میں رونما ہوا جہاں قبائلی خاتون کے ساتھ اوباش افراد نے اجتماعی زیادتی کی اور بعد ازاں انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا۔

خاتون کے اندوہناک قتل پر قبائلی افراد نے مقامی تھانے میں رپورٹ درج کرانا چاہا مگر پولیس نے شکایت لینے سے انکار کیا جس پر قبائلی افراد سخت مشتعل ہوگئے اور انہوں نے تھانے پر دھاوا بول دیا۔

پولیس نے صورت حال سے نمٹنے کے لئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی، واقعے کے بعد پولیس اور قبائلیوں میں مسلح تصادم ہوا جس کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

قبائلیوں کا الزام تھا کہ خاتون کے قتل میں ملوث شخص کو جان بوجھ کر بچایا جارہا ہے اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی جارہی ہے۔

قبائلیوں کا کہنا تھا کہ اگر ریاستی حکومت نے اندوہناک واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار نہیں کیا تو پوری ریاست میں ہڑتال کرینگے اور نظام زندگی کو مفلوج کردینگے۔

Comments

- Advertisement -