جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

مرتضیٰ وہاب بھی شدید گرمی سے پریشان ، بارش کی دعا کرنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اللہ سے دعا کروں گا تھوڑی سی بارش بھیج دیں گرمی میں کمی آئے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ شہرمیں کام کررہی ہے، کراچی کے ہر ضلع اور ٹاؤن میں کے ایم سی عملہ کام کرتےنظرآرہاہے، عید کیلئے صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ للہ سے دعا کروں گاتھوڑی سی بارش بھیج دیں گرمی میں کمی آئے۔

انھوں نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ پلان کے تحت گلی محلوں سے الائشیں اٹھائی جائیں گی، الائشوں کو ٹھکانے لگانے سے پہلے ڈمپنگ پوائنٹس پر پہنچایا جائے گا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ٹاؤنز کے ساتھ ملکر سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ عید الاضحیٰ آپریشن مکمل کریں گے، جیسے ہی الائشیں اٹھائی جائیں وہاں چونا ڈالا جائے۔

انھوں نے کہا کہ قانون کے مطابق نالوں کی صفائی کے لیے ٹھیکے دے دیے ہیں، عید کے بعد نالوں کی صفائی کا کام بھی شروع کردیا جائے گا۔

میئر کراچی نے شہریوں سے درخواست کی الائشیں نالوں میں نہ پھینکیں، سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈکاعملہ الائش اٹھانے پہنچے گا۔

پلاسٹک کی تھیلیوں پرپابندی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی عائد کردی ہے، 17 جون سے پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی پرعملدرآمد کرایا جائے گا ، تھیلیوں کے استعمال سے نالوں اور سیوریج کا نظام تباہ ہوتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں بڑے نالوں کیلئے بھی بلدیہ عظمیٰ نے ٹینڈر کرلیا ہے، مجھ سمیت سب اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

ہم نے شہر کے لیے مشکل اور سخت فیصلے کئے، ہمارے فیصلوں کے نتیجے میں شہر ترقی کی جانب گامزن ہے، جیسے کے ایم سی نے خود کو بہتر بنایا،25 ٹاؤن بھی خود کو بہتر بنائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں