ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

یہ نہیں کہتا مشکلات نہیں ہیں، مگر ہم کام کررہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کی بڑی اور اہم شاہراہیں کلیئر ہیں،بارش کے دوران بلدیہ عظمیٰ نے اپناکام کیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، شارع فیصل کلیئر ہے، جن سڑکوں پر ہر بار پانی جمع ہوتا تھا اب کی بار وہاں پانی نہیں تھا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حافظ نعیم اور مصطفیٰ کمال کیلئے الگ کراچی ہے میرے لئے الگ ہے۔ میں یہ نہیں کہتا مشکلات، پریشانیاں نہیں ہیں مگر ہم کام کررہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بڑی بڑی شاہراہوں پر پانی ہوتا تھا اس بار نہیں، آخر میں مسئلے کے حل کیلئے مصطفیٰ کمال یاحافظ نعیم نہیں بلکہ میں ہی جاؤں گا۔

میئر کراچی نے کہا کہ دفتر میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کرنا اور تنقید کرنا سب سے آسان ہوتا ہے، الیکشن کمیشن کا نوٹس 26 جنوری کو آیا 27 کو جواب دیدیا۔

مجھے ریجنل الیکشن کمیشن نے نوٹس دیا اس پر جواب جمع کرایا، ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے جو جرمانے کا نوٹس دیا اس کامجھے علم نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس شہرکی خاطر 50 ہزار تو کیا 50 لاکھ روپے دینا پڑے میں دوں گا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل الیکشن مانیٹرنگ ٹیم کے افسرکو پتا نہیں مجھ سے کیا ایشو ہے، الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کرتاہوں اور کرتا رہوں گا۔

بلاول بھٹو آج کراچی میں انتخابی ریلی نکالیں گے

انہوں نے کہا کہ میں کراچی کے عوام کی خدمت کیلئے ٹیم کیساتھ سڑکوں پرموجود تھا، مجھے ڈسٹرکٹ سینٹرل والے نوٹس کا پتا نہیں تھا اس لئے جواب نہیں دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں