کراچی : سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 49ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد 793 تک جا پہنچی اور صحت یاب کیسز کی مجموعی تعداد 23ہزار113 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا کی صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ سندھ میں مجموعی طور کورونا کے 2 لاکھ77ہزار54ٹیسٹ کئے گئے، آج کرائے گئے ٹیسٹوں کی تعداد 11ہزار 356 ہے۔
مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ آج کورونا کے ہزار428 کیسز سامنے آئے اور صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد49ہزار256 ہوگئی جبکہ سندھ میں کورونا سےآج17اموات ہوئیں، جس کے بعد مجموعی تعداد793ہوگئی اور صحت یاب کیسز کی تعداد23ہزار113 تک جا پہنچی۔
Following information is relevant to assess the situation of #COVIDー19 in Sindh as of 12th June:
Total Tests 277,054 (today 11,356)
Positive Cases 49,256 (today 2,428)
Recovered Cases 23,113
Deaths 793 (TODAY 17)In last 24 hours, 1,066 people have recovered in Sindh.
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) June 12, 2020
خیال رہے پاکستان بھر میں کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید ایک سو سات اموات ہوئیں۔