کراچی : مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم شہر قائد کے حقوق پر ڈاکہ برداشت نہیں کریں گے،متاثرہ دکانداروں کو متبادل جگہ دیں گے۔
یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، مشیر اطلاعات سندھ نے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ خرم شیرزمان میئر کراچی وسیم اختر سے ذاتی جھگڑے پربلاول ہاؤس کو بیچ میں نہ لائیں، وہ خود میئر کراچی کے دفتر کے باہر جاکر احتجاج کیوں نہیں کرتے؟
مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ دکانداروں کو متبادل جگہ دینے پر بیان سے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آگیا، سندھ حکومت دکانداروں کے ساتھ کھڑی ہے، پی ٹی آئی روک کر دکھائے،
دکانداروں کومتبادل جگہ کی فراہمی سے سندھ حکومت کونہیں روکاجاسکتا، مشیراطلاعات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ہم شہرقائد کے حقوق پر ڈاکہ برداشت نہیں کریں گے، سندھ حکومت کراچی میں تجاوزات کامسئلہ سپریم کورٹ لے کرگئی۔