جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

اسدعمر کی تنقید پر مرتضیٰ وہاب کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کام نہ ہونے پر وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے صوبائی حکومت تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا ردعمل آگیا۔

ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام نہ کرانےکی بات اسدعمر کو زیب نہیں دیتی، وفاقی حکومت پہلےروزسےکراچی میں کام کرنےمیں دلچسپی نہیں رکھتی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پر الزام دینا سلیکٹیڈ حکومت کا ترقیاتی کاموں سےراہ فرار ہے پی ٹی آئی حکومت نااہلی چھپانےکیلئےسندھ حکومت پر الزامات لگادیتی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اسدعمرصاحب صرف پیکجزکےاعلانات سےکام نہیں چلےگا، وفاقی حکومت نےکراچی کیلئے صرف اعلانات کئےاوریوٹرن لئےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسدعمر سندھ حکومت پر الزام سے پہلے 162 کروڑ کے پیکج کا بتا دیتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں