اشتہار

امیروں سے سستی گیس لے کر غریبوں کو فراہم کریں گے، وزیر پیٹرولیم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہم امیروں سے سستی گیس لے کر غریبوں کو فراہم کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ ہمیں توانائی کے ذرائع کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال میں لانا ہوگا، آج کچھ لوگوں کی اجارہ داری کو ختم کر دیا گیا ہے، لوگ سستی گیس لے کر بجلی بنا کر گرڈ کو ہی بیچ رہے تھے جو اب ختم کر دی گئی۔

مصدق ملک نے کہا کہ اب یہ گیس عوام کو فراہم کی جائے گی، ایل پی جی، ایل این جی اور سولر کے ذریعے توانائی کی پالیسی بنائی گئی ہے، فیصلے سے عوام کو سہولت فراہم ہوگی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلیے توانائی کی کمی کو پورا کر رہے ہیں، چند لوگ جو عوام کی گیس استعمال کر رہے تھے ان سے واپس لینی ہے۔

روس سے تیل درآمد کرنے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ گزشتہ حکومت نے روس سے تیل درآمد کا صرف ڈھنڈورا پیٹا تھا، روسی سفیر نے کہا کہ ہماری کوئی پیٹرول سے متعلق بات نہیں ہوئی تھی، پاکستان سے بات صرف پائپ لائن سے متعلق ہوئی تھی۔

وزیر مملکت نے بتایا کہ روس سے تیل کے حصول کو موجودہ حکومت نے ممکن بنایا، وزیراعظم شہباز شریف نے 10 سے 14 ارب ڈالر ریفائنری کے قیام کا اعلان کیا، آئل ریفائنری کے قیام سے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں