ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

گیس کی قیمتوں میں پھر اضافہ، وفاقی وزیر پٹرولیم نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے ملک کی دو کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی درخواست کی ہے، جسے ہی اوگرا اور بین الاقوامی آڈٹ کمپنی کی رپورٹ آئے گی تو ان سے پوچھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید تھی 90 سے 110 سیٹیں مل جائیں گی لیکن الیکشن کےنتائج مایوس کن تھے،عوامی نتائج کااحترام کرتےہیں ، ہمیں اتنی سیٹیں نہیں ملیں جتنی ہم نےامیدلگائی تھی۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سنی اتحادکونسل کوپیشکش کی تھی اگرنمبرزپورےہیں توحکومت بنالیں ، ملکی ترقی کو سیاست کی نذر نہیں ہوناچاہیے، ملک کےزخموں پرمرہم رکھنےکیلئےاپوزیشن کیساتھ ملکرکام کرنےکوتیارہیں۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ سیاسی استحکام سےہی معاشی استحکام آئےگا، آپس کی نوک جھوک چلتی رہےگی ملکی مفادکیلئےایک ہوناہے، کچھ مثبت اندازپی ٹی آئی کی طرف سےبھی ہوناچاہیے، آگے ہاتھ بڑھائیں اورملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔

انھوں نے بتایا کہ ملک کی دو کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی درخواست کی ہے، دونوں سوئی کمپنیز کا عالمی فرم سے آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جسے ہی اوگرا اور بین الاقوامی آڈٹ کمپنی کی رپورٹ آئے گی تو ان سے پوچھا جائے گا۔

مصدق ملک نے مزید کہا کہ کمپنیوں میں کچھ بے قاعدگیاں دیکھی گئی ہیں، اس کا عندیا پہلے ہی دے چکا ہوں، ان اداروں کی بے قاعدگیاں کو سختی سے نمٹا جائے گا اور دونوں سوئی کمپنیز کا مکمل آڈٹ عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے وفاقی وزیر پٹرولیم عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھتی ہےتوسب متاثر ہوتے ہیں، ڈالرکی قیمت بڑھنےسےبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتاہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم میرے ساتھ نہ ہوتے تو سخت اور بڑے فیصلے نہ کرپاتے، آذربائیجان سے گیس کے دو کارگو آ گئے ہیں، دو کارگو لینے سے اربوں روپے کا فائدہ پاکستان کو ہوا ہے، 8ملین ٹن کروڈ ہر سال امپورٹ کرتے ہیں ،2لاکھ ٹن کے دو کارگو آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں