اشتہار

40 دن میں ڈیل، پاکستان ایک تہائی ایندھن روس سے خریدے گا، مصدق ملک

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ روس سے 40 دن میں ڈیل کرلی ہے، پاکستان روس سے ایک تہائی ایندھن خریدے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آٹو موبائل سیکٹر کے اندر مینوفیکچرنگ کرنا ہوگی، پاکستان میں کسی بھی سیکٹرمیں کامیابی کیلئے مقامی سطح پر پیداوار ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خوشحالی مقامی سطح پرپیداواری سے ہی آسکتی ہے، 70 سالوں میں ہم نے کچھ نہیں کیا، روس سے 40 دن میں ڈیل کر لی ہے، پاکستان اپنی ضرورت کا ایک تہائی ایندھن روس سے خریدے گا۔

- Advertisement -

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب، بحرین سے سستی گیس اپنے فرٹیلائزرز سیکٹر کو دیتا ہے، فرٹیلائزرز سیکٹر کو گیس 1.34 ڈالر کو دیتے ہیں،گیس مہنگی خرید کر سستی بیچتے ہیں، ایل این جی سے بجلی بنا کر 30 ہزار کمانے والے سے پورے پیسے نکلواتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ایل این جی کی گیس پر بجلی بنائی جائے تو 26 روپے، اگر ویل ہیڈ پر بنائیں تو 6 روپے کی قیمت پربجلی بنتی ہے، ملک میں آدھی فیکٹریاں چلیں گی 40 روپے اور آدھی چلیں گی 11 روپے پر تو لڑائی ہوگی۔

مصدق ملک نے کہا کہ جب مقامی صنعت کی پیدواری قیمت بڑھاتے ہیں تو درآمدات کو سبسڈی دیتے ہیں، کسی بھی لوکیشن کی کارکردگی کا معیار ہےکہ وہ عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کر سکے۔

پاکستان سعودی عرب بحرین سے سستی گیس اپنی فرٹیلائزرز سیکٹر کو دیتے ہیں،  فرٹیلائزرز سیکٹر کو گیس 1.34 ڈالر کو دیتے ہیں، ایل این جی سے بجلی بنا کر 30 ہزار کمانے والے سے پورے پیسے نکلواتے ہیں جبکہ سیٹھ کو 70 سینٹس میں گیس دیتے ہیں، ایل این جی کی گیس پر بجلی بنائی جائے تو 26 روپے اور اگر ویل ہیڈ پر بنائیں تو 6 روپے کی قیمت پر بجلی بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ مقامی صنعت کو تحفظ دیتے ہیں تو وہ سستی لاتی ہے ٹیرف کے تحفظ دیتے ہیں تو یہ خوشحالی کو لاتی ہے، گاڑیوں کی صنعت کو 50 سال سے تحفظ دیا ہوا ہے مگر ایک گاڑی کا وہیل یا انڈیکیٹر کی لائٹ ہم برآمد نہیں کرسکتے۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ درآمدی گاڑی پر 200 فیصد ڈیوٹی لاتے ہیں تو مقامی مارکیٹ کی گاڑی فروخت ہوتی ہے، پاکستان کیا ایکسپورٹ کرتا ہے کوئی ایک چیز ہو 70 سال بعد جس میں آپ کا پوری دنیا میں ڈنکا بولتا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں