اشتہار

اس وقت پاکستان کے پاس صرف 4 ارب ڈالر موجود ہیں، مسرت چیمہ کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ کا دعویٰ ہے کہ اس وقت پاکستان کے پاس صرف 4 ارب ڈالر موجود ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے لکھا کہ پاکستان نے اگلے 2 سال میں 73 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں، جبکہ اس وقت پاکستان کے پاس صرف 4 ارب ڈالر موجود ہیں۔

مسرت چیمہ نے کہا کہ پاکستان کا پیداواری سیکٹر مسلسل تباہ ہورہا ہے، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری بھی آدھی رہ گئی ہے۔

- Advertisement -

ترجمان پنجاب حکومت نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ کرپٹ ٹولہ کرپشن معاف کرانے، ہمنواؤں کو نوازنے میں مصروف ہے، فوری الیکشن واحد حل ہے اور عوام اس ٹولےکو مزیدموقع نہیں دینگے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں