تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کرونا سے نجات: عمان حکومت کا مثالی اقدام

مسقط : عمانی دارالحکومت کے بلدیاتی اداروں نے کرونا وائرس کی روک تھام کےلیے شہر میں ڈرون کے ذریعے اسپرے شروع کردیا۔

خلیجی ریاست عمان ان ممالک میں سے ہے جن پر کرونا وائرس کی ہلاکت خیز وبا حملہ آور ہوئی ہے، عمان نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیےخاطر خواہ اقدام کیے تاہم پھر بھی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

عمانی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمان کے دارالحکومت مسقط کے میونسپلٹی حکام نے بدھ کے روز شہر کے عوامی مقامات پر کوویڈ 19 وائرس کے جراثیم کو مارنے کےلیے ڈرون کے ذریعے جراثیم کش اسپرے مہم کا آغاز کردیا۔

خیال رہے کہ عمان میں اب تک کرونا وائرس کے 231 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

عمان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سلطنت میں جان لیوا وبا میں مبتلا مزید 34 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 57 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ عمان میں 90 کے قریب ہوٹلز مالکان نے اپنے ہوٹلز وزارت صحت کے حوالے کردیے تھے تاکہ وہاں قرنطینہ سمیت دیگر طبی سہولیات قائم کی جاسکیں۔

عمان سمیت دنیا بھر میں کرونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ 48 ہزار 135 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

Comments

- Advertisement -