جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مسقط میں مسجد امام علی پر فائرنگ، داعش نے ذمے داری قبول کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: داعش نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں وادی کبیر کے علاقے میں مسجد پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش نے خلیجی ریاست عمان میں پیر کو وادی کبیر میں مسجد امام علی پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے، واقعے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 30 ​سے زائد پاکستانی ​زخمی ہوئے تھے، جب کہ 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔

اس افسوس ناک واقعے میں جاں بحق افراد میں 4 پاکستانی، ایک بھارتی اور ایک مقامی شخص شامل تھے، جب کہ زخمی پاکستانی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

- Advertisement -

عمان میں مسجد کے قریب فائرنگ، 4 پاکستانیوں سمیت 6 افراد جاں بحق

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا ہدف اہل تشیع کا اجتماع تھا، داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تین خود کش حملہ آوروں نے پیر کی شام مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ کی اور صبح تک عمانی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا۔ اس گروپ نے اپنی ٹیلیگرام سائٹ پر حملے کی ویڈیو بھی جاری کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارت خانے کا عملہ اپنے شہریوں کی لاشوں کی شناخت اور ان کی وطن واپسی کے لیے مقامی حکام سے رابطے میں ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے عُمانی حکام کو اس گھناؤنے جرم کی تحقیقات اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں ہر ممکن مدد کی پیش کش کی ہے۔ خیال رہے کہ عُمان میں 4 لاکھ پاکستانی شہری مقیم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں