جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ملالہ یوسفزئی پاکستان کی ہیرو ہیں، مشاہد حسین سید

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: مسلم لیگ ن ‌کے رہنما اور سینیٹرمشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کی ہیروہیں، پاکستان کی نوجوان نسل بہت صلاحیتوں کی حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں منفی تصویر کشی سے ہٹ کر امیدکی کرنیں کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، رہنما مسلم لیگ ن اور سینیٹرمشاہد حسین سید نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ یوسفزئی پاکستان کی ہیروہیں، کم عمرترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پرہمیں فخرہے۔

مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ ہمیں قائداعظم کے وژن کومدنظررکھناچاہئے، پاکستان کی نوجوان نسل بہت صلاحیتوں کی حامل ہے، پاکستان اورمقبوضہ کشمیر بھارتی جارحیت کاشکار ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان دنیاکی عالمی سیاست کا محوربنےگا، سی پیک کی صورت میں قائد اعظم کی بات سچ ثابت ہورہی ہے۔

اس سے قبل صد رآزادکشمیر سردارمسعود خان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک پاک بھارت تنازعات حل نہیں ہوسکتے، مسئلہ کشمیر دونوں ممالک میں تنازعات کی بنیادی وجہ ہے۔

صدرآزادکشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں امن قائم ہوگا، پاک چین اقتصادی راہداری سے خطےمیں روابط قائم ہوں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں