تازہ ترین

منی بجٹ ڈیتھ وارنٹ قرار ، ‘لوگوں کے لئے مُردے دفنامشکل ہوگیا’

اسلام آباد : جماعتِ اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے اسحاق ڈارکو مسٹر انفلیشن اور منی بجٹ کو سیاہ دستاویزات اور ڈیتھ وارنٹ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں جماعتِ اسلامی کےسینیٹر مشتاق احمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

سینیٹرمشتاق نے کہا کہ منی بجٹ یہاں نہیں امریکا آئی ایم ایف ہیڈکوارٹرمیں بناہے، ہمارے وزیرخزانہ پاکستان کےنہیں آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں، ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سےانکےچہرےکی رنگت اڑی ہوئی ہے۔

جماعتِ اسلامی کےسینیٹر کا کہنا تھا کہ یہ وہ ہیں جو باہر کہتے ہیں شرم توآرہی ہےمگرآپ بھائی ہیں ایک ارب ڈالراور دے دیں۔

انھوں نے کہا کہ منی بجٹ ڈیتھ وارنٹ ہے جس میں170 ارب کے ٹیکس لگائے گئے، میں بچوں کی ٹافیوں تک کی قیمت بڑھا دی گئیں ، یہ غریبوں کو ماررہےہیں ان کو کچل رہےہیں۔

مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ لاکھ سرکاری گاڑیاں مفت پٹرول استعمال کررہی ہیں، ایف بی آرکرپشن کاگڑھ ہے155لگژری گاڑیاں منگوا رہے ہیں، غیرترقیاتی اخراجات کوکم کیاجائے۔

سینیٹرجے آئی نے مزید کہا کہ غریب پربوجھ ڈال رہےہیں ، مہنگائی کا75سال کاریکارڈ ٹوٹ گیا،مُردے دفنامشکل ہوگیا، یہ معاشی دہشت گردی ہے۔

Comments

- Advertisement -