اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

مشتاق احمد کا انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد ایک بار پھر انگلش پلیئرز کو کرکٹ کے گُر سکھائیں گے، پاکستانی کرکٹر کا انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے معاہدہ ہوگیا۔

ای سی بی نے مشتاق احمد کو انگلینڈ انڈر19 کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ کوچنگ پینل کا حصہ بنایا ہے، مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بنگلہ دیش اور دوسرے بورڈز کے ساتھ بھی بطور کنسلٹنٹ کام کیا ہے، اب انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ مختصر دورانیے کا معاہدہ طے پایا ہے۔

پاکستان کے سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے کام کرنے کی ہمیشہ خوشی ہوتی ہے، اپنے ملک کے لیے ہر وقت حاضر ہوں۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ پاکستانی بورڈ کی جانب سے فی الحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، چیئرمین کی سابق کرکٹرز سے آج جو ملاقات ہو رہی ہے اس میں مجھے مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

مشتاق احمد نے کہا کہ عزت اور توقیر مقدم ہے، اگر اس کی پاسداری کی جائے تو کرکٹ کو ٹھیک کرنے کے لیے ضرور اپنی رائے بورڈ حکام سے شیئر کروں گا۔

خیال رہے کہ 1992 ورلڈکپ فاتح سائیڈ کا حصہ لیگ اسپنر مشتاق احمد کئی ملکوں کے کرکٹر بورڈ کے ساتھ کام کرچکے ہیں جبکہ وہ ماضی میں بھی انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کےلیے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں