تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

’کراچی کنگز پی ایس ایل 8 کی سب سے خطرناک ٹیم ہے‘

پی ایس ایل 8 شروع ہونے میں چند روز باقی ہیں لیکن لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز شہرت کی بلندیوں کے حوالے سے سب سے اوپر ہے۔

پی ایس ایل 8 کی ایک اور ٹیم ملتان سلطانز کے بولنگ کوچ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد بھی کراچی کنگز کے بڑے مداح نکلے ہیں اور انہوں نے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے لیے کراچی کنگز کو سب سے خطرناک اور دیگر ٹیموں کے لیے چیلنجنگ قرار دے دیا ہے۔

سابق لیگ اسپنر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’پی ایس ایل اسپیشل‘ میں کراچی کنگز کے حوالے سے مزید بھی اظہار خیال کیا۔

مشتاق احمد نے کراچی کنگز کے سابق اور پشاور زلمی کے موجودہ کپتان بابر اعظم کے حوالے سے کہا کہ انہیں جلد گُگلی کو کھیلنا سیکھنا ہوگا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا یہ دلچسپ تفصیلی انٹرویو آج شام اے آر وائی نیوز پر نشر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 2023 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 13 فروری سے ہورہا ہے۔ پہلے میچ میں سیزن 7 کی چیمپیئن ٹیم لاہور قلندر کا مقابلہ ملتان سلطان سے ہوگا۔ افتتاحی میچ کی آن لائن تمام ٹکٹ فروخت ہوچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -