پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ایلون مسک نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتخابی مہم کیلیے سب سے زیادہ رقم خرچ کرنے والے ایلون مسک نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان تنازع ہفتے کو اُس وقت مزید شدت اختیار کر گیا جب دنیا کی امیر ترین شخصیت نے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ’بگ بیوٹی فل بل‘ ٹیکس بل امریکا کو دیوالیہ کر دے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک نے اپنے فالوورز سے رائے لی تھی کہ امریکا میں ایک نئی سیاسی جماعت ہونی چاہیے جبکہ ہفتے کو انہوں نے اعلان کیا کہ ’آج امریکا پارٹی آپ کو آپ کی آزادی واپس دلانے کیلیے بنائی گئی ہے‘۔

ایلون مسک نے کہا کہ 2 سے 1 کے عنصر سے آپ ایک نئی سیاسی جماعت چاہتے ہیں اور آپ کے پاس یہ ضرور ہوگی۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کی جانب سے یہ اعلان ڈونلڈ ٹرمپ کے ’بگ بیوٹی فل بل‘ ٹیکس میں کٹوتی اور اخراجات کے بل پر دستخط کرنے کے بعد سامنے آیا۔

دنیا کی امیر ترین شخصیت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ الیکشن لڑنے پر کئی ملین ڈالر خرچ کیے اور صدر کی دوسری مدت کے آغاز سے ہی سرکاری اخراجات کو کم کرنے کیلیے حکومتی کارکردگی کے محکمے کی قیادت کی۔

انہوں نے چند روز قبل واضح کیا تھا کہ وہ ایک نئی سیاسی جماعت بنائیں گے اور بل کی حمایت کرنے والے قانون سازوں کو ہٹانے کیلیے رقم خرچ کریں گے۔

جبکہ امریکی صدر نے دھمکی دی تھی کہ وہ اربوں ڈالر کی سبسڈی کو ختم کر دیں گے جو ایلون مسک کی کمپنیوں کو حکومت سے ملتی ہیں۔

ریپبلکنز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں کے درمیان تنازع 2026 کے وسط مدتی کانگریس کے انتخابات میں ان کی اکثریت کے تحفظ کے امکانات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں