تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

بھارت میں مسلم ڈرائیور کی رمضان المبارک میں قسمت جاگ اٹھی

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک مسلمان ڈرائیور کی قسمت رمضان المبارک کے ماہ مقدس میں اس وقت جاگ اٹھی جب وہ گھر بیٹھے کروڑ پتی بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع بروانی میں شہاب الدین منصوری نامی ڈرائیور نے آن لائن کرکٹ گیم ’’فینٹسی کرکٹ لیگ‘‘ میں 49 روپے والی کٹیگری میں ایک ورچوئل ٹیم تشکیل دی اور اس کی اس ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی یوں اس نے گھر بیٹھے ہی ڈیڑھ کروڑ روپے کما لیے۔

شہاب الدین منصوری نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کلکتہ نائٹ رائڈرز اور کنگز ایلون پنجاب میچ کے دوران یہ انعام جیتا۔

شہاب الدین منصوری مدھیہ پردیش میں ایک کرائے کے گھر میں رہتا ہے اور انعامی رقم سے پہلے اپنا گھر بنانا اور باقی رقم سے وہ ذاتی کاروبار شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

خوش نصیب ڈرائیور نے بتایا کہ وہ پچھلے دو سالوں سے اس آن لائن گیم پر اپنی قسمت آزما رہا تھا۔

Comments

- Advertisement -