تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

اطالوی فٹبالر نے مسلمان کھلاڑی کو دوران میچ افطار کیسے کرایا؟

اٹلی میں مقامی فٹبال میچ کے دوران افطار کا ٹائم ہوا تو ایک اطالوی فٹبالر نے اپنے ساتھی مسلم کھلاڑی کو دوران میچ روزہ افطار کرنے کا موقع فراہم کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی میں مقامی فٹبال کلب فیورینتینا کا میچ جاری تھا اور اس میں ایک مسلم کھلاڑی سفیان امرابط بھی شامل تھا۔ میچ کے دوران افطار کا وقت ہوا تو اس کے ساتھی کھلاڑی لوکا رانییری نے سفیان کو افطار کا موقع فراہم کرنے کے لیے خود کو مبینہ طور پر زخمی ظاہر کیا۔

میچ ختم ہونے سے کچھ لمحے پہلے انجری ٹائم میں فیورنٹینا کے لوکا رینیئر میدان میں گر پڑے اور طبی عملے کو بلا لیا۔ جس کے باعث میچ کچھ دیر رکا اور اسی وقفے کے دوران سفیان نے اپنا مذہبی فریضہ ادا کرتے ہوئے روزہ افطار کرلیا۔

اس دوران کیمرا ان کے ساتھی فٹ بالر سفیان پر فوکس ہوگیا جنہیں روزہ افطار کرتے دیکھا گیا۔

 

اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انٹرمیلان کے خلاف کلب میچ کے دوران اچانک لوگا رانییری نے خود کے زخمی ہونے کا اشارہ کیا جس کے باعث کچھ دیر کے لیے میچ روکا گیا اور انہیں طبی امداد فراہم کی گئی تاہم اسی دوران لوگا کا مسلمان ساتھی کھلاڑی سفیان امرابط میدان میں ہی کھڑا ہو کر کیلا کھاتے اور پانی پیتے نظر آتے ہیں۔

سفیان امرابط کے اس طرح میدان میں کھانے اور پینے سے شائقین کو معلوم ہوا کہ مسلمان فٹبالر روزہ رکھ کر میچ کھیل رہے تھے اور روزے کا وقت مکمل ہونے پر انہیں ساتھی فٹبالر کی جانب سے افطار کا موقع فراہم کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فرنچ فٹ بال فیڈریشن نے افطار کے لیے مسلمان کھلاڑیوں کو میچ کے دوران وقفہ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -