تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ن لیگ کے سینیٹر نے استعفی دے دیا

لاہور: ن لیگ کے سینیٹر نثار محمد خان نے حکومتی رویے کے خلاف مستعفی ہونے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ رضا ربانی کے موقف کی حمایت کرتا ہوں۔


یہ پڑھیں: سینیٹ میں وزرا کی عدم موجودگی، چیئرمین نے احتجاجاً کام چھوڑ دیا


 اطلاعات کے مطابق خیبر پختون خوا سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے سینٹر نثار محمد خان نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کو پیش کردیا۔

نثار محمد خان نے کہا کہ وہ حکومتی رویے سے نالاں ہیں،حکومت نے ایوان بالا کے افراد سے جو رویہ اختیار کیا ہے وہ درست نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کے موقف کی تائید کرتے ہیں اور اس معاملے پر ان کے ساتھ ہیں۔

آج ہے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزرا کی عدم حاضری پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے احتجاجاً کام چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب میں چیئرمین نہیں ہوں، سرکاری فائلیں مجھ تک نہ لائی جائیں آئینی طریقے سے ایوان کو چلانے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن حکومت سینیٹ کی آئینی حیثیت کو تسلیم کرنا نہیں چاہتی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرگئی، امداد چانڈیو پیپلز پارٹی میں شامل

یہ بھی مد نظر رہے کہ آج ہی  مسلم لیگ ن کے رہنما امداد چانڈیو نے فریال تالپور سے ملاقات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -