تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستانی نژاد برطانوی شہری سفید فام نسل پرستوں کی تیزاب گردی کا شکار

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی شہری نسل پرستوں کی تیزاب گردی کا نشانہ بن گیا، عمران خان ایک پیزا شاپ کا مالک ہے۔

برطانیہ میں سفید فام نسل پرستوں نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری عمران خان پر حملہ کرکے تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے سینتیس سالہ عمران خان کا چہرہ بری طرح جھلس گیا۔

acid

عمران خان کافی عرصے سے نسل پرستوں کے نشانے پر تھے۔

لندن پولیس نے عمران خان پر تیزاب پھینکے جانے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، تیزاب گردی کا یہ واقعہ منگل کی شام پیش آیا تھا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ تیرہ سے چودہ سفید فام افراد نے حملہ کیا تھا۔


مزید پڑھیں: اسکارف سے خود کو پھانسی لگا لو کیونکہ ٹرمپ کے امریکہ میں اس کی اجازت نہیں


خیال رہے کہ امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد امریکا میں مسلمانوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے نو منتخب صدر ماضی میں مسلمانوں کے بارے میں سخت بیانات دے چکے ہیں جبکہ انہوں نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی اور امریکا میں رہائش پذیر مسلمانوں کی جانچ پڑتال سخت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -