پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی سے مسلم خاتون کو نکال دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکہ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ کی شمالی کیرولائنا میں‌ہونے والی ریلی میں شامل مسلمان خاتون کو باہر نکال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق متنازعہ بیانات کے باعث شہرت پانے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی میں‌ مذکورہ خاتون پھول کی شکل کے قلم بانٹ رہی تھیں جس پر سلام لکھا ہوا تھا۔

a

اس موقع پر ریلی میں موجود ٹرمپ کے بعض حامیوں نے خاتون کے خلاف نعرے بازی شروع کردی اور الزام عائد کیا کہ خاتون کے پاس بم ہے جس پر ریلی کی انتظامیہ نے مذکورہ خاتون کو ریلی سے نکال دیا۔

muslim-1

یہ خبر پڑھیں : امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بے لباس مجسمے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ریلی سے نکالی گئی خاتون 56 سالہ مسزحامد کا کہنا تھا کہ وہ ریلی میں صرف یہ بتانے آئی تھیں کہ جومسلمان ٹرمپ کے حامی نہیں وہ بھی ٹرمپ کے حامیوں کے ساتھ رہ سکتے ہیں اور ہم سب مل کر ہی امریکہ کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر سکتے ہیں۔

muslim-2

اسی سے متعلق : واشنگٹن: ڈونلڈٹرمپ کی مہم کے انچارج پال مینا فورٹ مستعفی

واضح رہے امریکہ 45 ویں صدر کے لیے ہونے انتخابات میں رپبلکن جماعت کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے بارے میں نفرت آمیز بیانات کے باعث ہدفِ تنقید کا شکار رہتے ہیں حال ہی میں ایک نجی کمپنی نے ٹرمپ کے بے لباس مجسمے امریکہ کے مختلف مقامات پر آویزاں کر دیے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں