کراچی : مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے سہولت کار کو حراست میں لے لیا گیا، ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ کیس میں اس کا کتنا تعلق ہے تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے سہولت کار کے حوالے سے بتایا کہ تفیتش کے دوران پتہ چلا ہے کہ پولیس اہلکار ارمغان سے رابطے میں تھا ، اہلکار کو حراست میں لے لیا ہے وہ ہماری تحویل میں ہے۔
مقدس حیدر کا کہنا تھا کہ مصطفی قتل کیس میں اس کا کتنا تعلق ہے تفصیلات حاصل کر رہے ہیں اور جہاں تک کرپشن کا تعلق ہے انشاءاللہ اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔
مصطفیٰ کیس کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ ہمارے پاس عینی شاہد اور مضبوط شواہد ہیں، بہت اچھا کیس پراسکیوشن کےحوالےکریں گے،۔
کوریئرسروسز کے ذریعے منشیات کی سپلائی سے متعلق سوال پر ڈی آئی جی سی آئی اے نے کہا کہ کوریئر سروسز کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، ضرورت پڑنے پر کسٹم اور دیگر حکام سےبھی پوچھ گچھ کریں گے، ڈرگ ڈیلرز اور سپلائرز ہدف ہیں، ان کے نیٹ ورک کو توڑنا ذمہ داری ہے۔