تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایم کیوایم کے260افراد پاک سرزمین پارٹی میں شامل

کراچی: پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ قائد ایم کیوایم نے عوام کا مینڈیٹ گروی رکھ دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے قائدپارٹی رہنماؤں کو عزت نہیں دیتےایم کیوایم کے 260افراد پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیوایم کے قائدپارٹی رہنماؤں کو عزت نہیں دیتے،ایک پرچون کی دکان کامالک بھی دکان کے لیےلیڈر بناتا ہے، ہمیں اگلی لیڈرشپ کے لیے کسی کونامزد کرنا ہوگا، جس کے اندرلیڈر شپ کی خاصیت تھی اسے اپنے ہاتھوں سے ماردیا گیا، ایم کیوایم قائد کے آگے کوئی ہماری تعریف کردیتا تھا تو ہماری جان نکل جاتی تھی، ان کو اپنی سانس تک ایم کیوایم چاہیے،اس کے بعد ان کوپارٹی کی ضرورت نہیں۔

مصطفی کمال نے کہا کہ ہم لوگوں کوصحیح راستہ دکھانے آئے ہیں ہم نے کسی کو اپنے پاس چھپا کر نہیں رکھا ہوا ہم 500،400لوگوں کی پارٹی بنانے نہیں آئے، پنجاب ،سندھ ،برطانیہ ،امریکا ،کینیڈا میں پاک سر زمین پارٹی کے آفس ہیں، واشنگٹن،نیویارک،آسٹریلیاسمیت دیگرممالک میں ہماری پارٹی فعال ہے۔

سربراہ پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم قائد نے ہمارے بارے میں غلط اندازہ لگایا، وہ سمجھتےتھےکہ ہم لاشیں گرانےاورتشدد کی بات کریں گے ، ایم کیوایم کےقائدایسی بات کرتےہیں جس سےقوم کانقصان ہو، معاشرےمیں لوگوں کوماراجائےگاتوامن قائم نہیں ہوگا، ایم کیو ایم کے قائد کارکنوں کو دہشتگردی کی طرف دھکیل رہے ہیں، انہیں صرف لاشیں چاہیں، لوگوں کومارنےکی باتیں کرنےوالےپاکستان کے مخالف ہیں۔

ایم کیو ایم کے اہم رہنما فاروق ستار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں فاروق بھائی کو ایم کیوایم کا قائد کہہ کرہی مخاطب کروں گا، فاروق بھائی وہی کہتے ہیں جو لکھا ہوا آتا ہے، ہم ایم کیو ایم کے قید اور لاپتا کارکنوں کی لسٹ لے کر گھوم رہے ہیں، لاپتا کارکنوں کو ایک اور موقع دیں وہ غلط کام نہیں کرناچاہتے۔

انہوں نے کہا کہ کاش ایم کیوایم کے رہنما دیکھ سکیں کارکن جیلوں میں کیسی حالت میں ہیں، ہم نے لوگوں کوبچانے کی بات کی،انھیں سمجھ نہیں آرہا کیا کریں، اگرمیں لوگوں کوملانے کی بات کرتاہوں تولوگوں کوشکرگزارہوناچاہیے۔

اس موقع پر انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ ہم کسی کی وکٹ نہیں گراناچاہتے،ایم کیوایم کے260افرادپاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے، ان تمام افرادمیں نائن زیرو اورسیکٹروں کے عہدیداربھی شامل ہیں، 260افراد پہلی قسط ہے،ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -