تازہ ترین

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...

مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے، خاموش نہیں رہ سکتے، مصطفیٰ کمال

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے، ہم اس پر خاموش نہیں رہ سکتے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈیجیٹل سروے کیا جائے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9مئی کی افراتفری کے دوران کراچی کے مسائل دب کر رہ گئے ہیں، اس کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ ٹوٹل آبادی کتنی ہے؟

انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے جو اعداد وشمار سامنے آئے ہیں اس کو ہم نہیں مانتے، خالد مقبول صدیقی نے خط لکھا ہے کہ ڈیجیٹل سروے کیا جائے، کراچی کی آبادی 19 فیصد اور حیدرآباد کی 18فیصد ہوئی ہے، کراچی کی آبادی کو کم دکھایا گیا ہے۔

مردم شماری ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے یہ نتائج ہم قبول نہیں کرینگے، آڈٹ کا جو وقت تھا وہ آپ نے فارم دے دیے اور تاریخیں گزر گئیں، مردم شماری کا ڈیجیٹل آڈٹ کرانے سے متعلق اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بینر نہیں لگارہی تھی 9 فروری سے آج تک مردم شماری پر کام کر رہی تھی، کراچی کی آبادی صرف 19 فیصد بڑھی یہ کہاں کا انصاف ہے، کراچی کی آبادی کو 1کروڑ 35لاکھ دکھانے کی کوشش کی گئی تھی۔ کوششیں نہ کرتے تو یہ 19 فیصد بھی کراچی کی آبادی بڑھانے کے حق میں نہیں تھے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کے فور لائن کا افتتاح کرنے وزیراعظم کو بلایا گیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہم پانی نہیں دے سکتے جب تک وفاق اضافہ نہ کرے، 36ہزار 370 گیلن ملین پانی پاکستان کو ملتا ہے، میں بولتا ہوں تو یہ کہتے ہیں ہم تعصب کی باتیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مردم شماری میں بلند عمارتوں کو درست نہیں گنا گیا، ہمیں سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے، کراچی بہت اہم شہر ہے اس سے پاکستان قائم ہے، مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے، ہم اس پر خاموش نہیں رہ سکتے، کراچی کی آبادی میں 20 فیصد سے زائد اضافہ بھی نہیں ہو رہا یہ ماننے والی بات نہیں۔

Comments

- Advertisement -