تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

مصطفیٰ کمال کا دھرنا مؤخر کرنے کے حوالے سے اہم بیان

مصطفیٰ کمال کا 12 فروری کو فوارہ چوک پر دھرنا دینے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ابھی یہ فائنل نہیں ہوا کہ ایم کیو ایم دھرنا موخر کرے گی یا نہیں، پیپلزپارٹی نے ہماری بات سنی لیکن ابھی تک جواب نہیں دیا ہے۔

کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل  پیپلز پارٹی سے کوئی خاص ملاقات نہیں ہوئی ،رابطے رہتے ہیں، ہم دھرنےکیلئےجارہے ہیں، صوبائی حکومت رابطہ کرتی ہے تو ملنا چاہیے۔

ایم کیو ایم رہنام کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بہت ہی تحمل سے بات سنی ہے، پیپلز پارٹی سے ملاقات کے بعد امید ہے اچھی پیشرفت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کے مسائل کے حل کا وقت آگیا ہے، صرف باتیں نہیں کراچی کیلئے کام کرکے دکھائیں گے، بہت ساری جماعتوں سے آفرز ہے لیکن ہم نے قبول  نہیں کیا، ہماری نیت خراب نہیں شہر کی ترقی کیلئے کام کیا کرینگے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے الیکشن کا بائیکاٹ تو کیا لیکن کراچی کو جتوا دیا، وقت بتائے گا اور ہم پر انگلیاں اٹھانے والے دیکھیں گے، بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا پھل ملنے والا ہے، کراچی کے لوگوں کو بہت جلد خوشخبری ملنے والی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ آج کے حالات سے نمٹنے کیلئے اپنے تجربے کو بروئے کار لائیں گے، اس شہر میں جو بہتری آئی وہ ایم کیو ایم کے دور میں آئی، پی ٹی آئی نے اس شہر کو اقتدار میں آکر بھلا دیا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عمران خان کو اپنی انا کو پیچھے رکھ کر ملک کا سوچنا چاہیے، صبح سے شام تک ایک لڑائی چلتی رہتی ہے، مہنگائی اور معیشت کی بدحالی عدم استحکام کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور عمران خان ملاقات کریں تو صورتحال تبدیل ہوجائیگی، مہنگائی کم ہو جائے گی، ڈالر نیچے آجائیگا، اگر انکی انا جیت بھی گئی اور ملک ہار گیا تو پھر کیا فائدہ، پی ٹی آئی کی سیاست ہمیں سمجھ نہیں آئی ہے، سب کے پاس ہی چوروں کا ٹولہ ہے،کوئی پاک نہیں۔

بانی متحدہ نے 40 سال اس شہر پر حکومت کی ہے، آنکھ کے اشارے سے شہر کھلتا تھا، اب ویسی طاقت تو نہیں مل سکتی، لندن کے بائیکاٹ سے الیکشن پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -