منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

مغوی نوجوان کو 3 دن پہلے قتل کرکے لاش ملیر میں پھینکی، ملزم کا اعتراف جرم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گذری میں بنگلے پر چھاپے کے دوران گرفتار کیے گئے ملزم  نے مغوی نوجوان کے قتل کا اعتراف کرلیا، اس نے انکشاف کیا کہ مصطفیٰ کو تین دن پہلے ہی قتل کردیا تھا۔

ملزم ارمغان نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ ڈیفنس سے اغوا کیے گئے نوجوان مصطفیٰ کو 3روز قبل قتل کرنے کے بعد اس کی لاش ملیر کے علاقے میں پھینک دی تھی۔

ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کے مطابق بین الاقوامی منشیات فروشوں کی لڑائی میں مغوی نوجوان کو قتل کیا گیا، ملزم کی نشاندہی پر ملیر کے دو مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان کی گاڑی اور موبائل فون برآمد کرکے ملزم کا جوڈیشنل ریمانڈ لے لیا گیا ہے، تاہم مغوی مصطفیٰ کی لاش اب تک نہیں مل سکی ہے۔

یاد رہے کہ تین روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان مومن میں بنگلے پر اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کے چھاپے کے دوران اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی۔

پولیس مغوی نوجوان مصطفیٰ کی بازیابی کیلئے بنگلے پر پہنچی تھی، فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی سمیت3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

ملزم نے مغوی کو دھمکی دی تھی، شہری 6 جنوری کو درخشاں تھانے کی حدود سے اغواء ہوا تھا، اغواء کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

کراچی : بنگلے پر چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ، ڈی ایس پی سمیت دو زخمی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں