اشتہار

مصطفیٰ نواز کھوکھرنے پارلیمنٹ کی حیثیت پر سوال اٹھادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ کون عدالتوں کے حکم کی خلاف ورزی کررہاہے؟ عوام کو بخوبی واقف ہیں اور مصلحتوں کی وجہ سے خاموش ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ملک میں اس وقت جنگل کا قانون ہے،عدالتوں کے حکم نہ مانے جائیں تو ان عدالتوں کو ختم ہی تصورکریں کیونکہ جس ادارے کا حکم ہی نہ ماناجائے تو اس کا ادارے کا وجود ہی نہیں رہتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کو عدالت نے ضمانت دی،پولیس عدالت کےباہرکھڑی ہے،فواد چوہدری کو اب دوسرےکسی کیس میں گرفتارکرنےکی کوشش کی جائےگی۔

- Advertisement -

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ عجیب ڈرامہ چل رہا ہےعدالت کے فیصلے کو کوئی اہمیت ہی نہیں دی جاتی، پولیس کے اختیارمیں کچھ نہیں،عدالتوں کے حکم کی کون خلاف ورزی کررہاہے؟ حقیقت سے عوام بخوبی واقف ہے، ہم بھی مصلحتوں کی وجہ سےخاموش ہیں۔

بلاول بھٹو کے سابق ترجمان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف فنڈز دینےکو تیارنہیں کہتے ہیں کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے۔

سابق سینیٹر نے پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی پر کہا کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی ایسےکی جارہی ہےجیسے ان کو ہی ضرورت ہے، اس پارلیمنٹ کی کیا حیثیت ہوگی جہاں کا اپوزیشن لیڈر کہتا ہے کہ اگلا الیکشن حکومت کی ٹکٹ پرلڑونگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں