کراچی: پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہم نے بائیس سالہ سازشوں کو ناکام بنا دیا، بانی ایم کیو ایم فقط را کا ایک مہرہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے بد خواہ چاہتے ہیں کہ عوام بٹے رہیں، 70 فی صد ریونیو دینے والا شہر اور عوام دنوں ہی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی ہی کراچی کے مسائل کا واحد حل ہے، شہر قائد میں ہمارے 25 ہزار سے زائد کارکنان موجود ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کراچی کے والدین بچوں کر زہریلا پانی پلانے پر مجبور ہیں، والدین کو سوچنا پڑتا ہے کہ بچوں کو صاف پانی پلائیں یا روٹی کھلائیں، شہر میں تمام لوگ منرل واٹر خریدنے کی سکت نہیں رکھتے۔ اس مسئلے کا حل تلاش کرنا ہوگا۔
چائنا کٹنگ کیس، مصطفی کمال کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
یاد رہے اس سے قبل ممبر سازی مہم کے موقعے پر چیئر مین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ انصاف نہیں مل رہا، ہمیں لوگوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی ہے، پاکستان کے ڈھائی کروڑ بچوں کو اسکول بھیجنا چاہتے ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔