spot_img

تازہ ترین

کراچی میں موسلا دھار بارش کا کوئی امکان نہیں، چیف میٹرولوجسٹ

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی...

ایاز صادق قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب

مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صدیق قومی اسمبلی...

کمالیہ: بارش میں گھر کی چھت گر گئی، ماں باپ اور بیٹا جاں بحق

کمالیہ کے علاقے فاضل دیوان میں مسلسل اور تیز...

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے...

مجھ سے قبر کیلئے 5 لاکھ کا مطالبہ کیا گیا، لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی

پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ ان سے قبر کی جگہ مختص کرنے کے لیے پانچ لاکھ کا مطالبہ کیا گیا۔

معمر اداکار نے بتایا کہ محکمہ اوقاف سندھ نے ان سے قبر کی جگہ مختص کرنے کے سلسلے میں 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ مرحومہ اہلیہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں دفن ہیں اور وہ بھی چاہتے ہیں کہ اہلیہ کے برابر میں دفن ہوں۔

ایک انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جہاں میری اہلیہ دفن ہیں ان کے برابر میں صرف ایک قبر کی ہی جگہ ہے جہاں میں نے اپنے نام کی تختی لگا دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں نے اس تختی پر لکھوا دیا ہے آخری اور دائمی آرم گاہ برائے مصطفیٰ قریشی لیکن قبر کیلئے محکمہ اوقاف سندھ نے مجھ سے 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

اداکار نے کہا کہ کوئی کوئی ہوتا ہے جو وصیت کرتا ہے تو اسے وصیت کے مطابق وہاں دفن کیا جاتا ہے لیکن زیادہ تر فنکار اپنے آبائی علاقوں میں دفن ہوتے ہیں۔ میری گزارش ہے فنکار سے 5 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ نہ کریں۔

مصطفیٰ قریشی کے مطابق انھوں نے محکمہ اوقاف سے کہا کہ کاروباری اشخاص سے تو زیادہ پیسے لے سکتے ہیں لیکن فنکاروں سے پیسے لے کر آپ مرنے والوں پر احسان کر رہے ہیں تو وہ آپ کا احسان اتار نہیں سکتے۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ مرحومہ اہلیہ کی قبر کیلئے بھی حکومت سندھ نے محکمہ اوقاف کو 5 لاکھ روپے کی رقم ادا کی، مجھے لگا کہ صوبائی حکومت نے ایک جیب سے رقم نکال کر دوسری جیب میں ڈال دی۔

Comments

- Advertisement -