جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

مستونگ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں درج

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: مستونگ بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ دہشت گردی، اقدام قتل اورایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کوئٹہ میں درج کرلیا گیا۔

مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سٹی کی مدعیت میں درج کیاگیا اور ایف آئی آر میں نامعلوم دہشت گرد کو نامزد کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مقدمہ دہشت گردی، اقدام قتل اورایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا، پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں سات سے آٹھ کلو بارودی مواد،بال بیئرنگ کااستعمال ہوا۔

مزید پڑھیں : مستونگ میں دھماکا، 5 طلباء سمیت 7 جاں بحق، متعدد زخمی

پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے میں پولیوٹیم سیکیورٹی پر مامور پولیس وین کونشانہ بنایا گیا۔

مستونگ بم دھماکےمیں نوافراد شہید ہوئے جبکہ بائیس زخمی ہوئے، شہدا،زخمیوں میں زیادہ تعداد اسکول طلبہ کی ہے۔

گذشتہ روز مستونگ میں اسکول کے قریب بم دھماکے میں پولیس اہلکار اور طلبا سمیت سات افراد شہید ہوگئے تھے۔

شہید ہونے والوں میں اسکول کے پانچ بچے بھی شامل تھے جبکہ ایک راہ گیر بھی شہید ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکا کیا گیا، شہید بچوں کی عمریں پانچ سے دس سال کےدرمیان ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھا کہ شہید پولیس اہلکار اور معصوم بچوں کے ورثا سے دلی ہمدردی ہے، دہشت گردوں کو کسی طرح بھی رعایت نہیں دے سکتے، مزدوروں کے بعد معصوم بچوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں