ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

مظفر گڑھ میں 2 سالہ بچی مبینہ زیادتی کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرگڑھ: جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں پیش آئے دلخراش واقعے نے ہر شخص کو خون کے آنسو رلادیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے تھانہ صدر کی حدود میں بدبخت شخص نے 2 سالہ بچی کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا، درندہ صفت شخص قبیح حرکت کے بعد فرار ہوگیا۔

دلخراش واقعے کے بعد کمسن بچی کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

اندوہناک واقعے کے بعد علاقے میں سخت اشتعال پھیل گیا اور عوام کی بڑی تعداد نے سفاکانہ واقعے میں ملوث بدبخت کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرین کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کرایا گیا جس پر پولیس نے تابڑ توڑ کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: درندگی کی انتہا: آٹھویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو تھانے منتقل کرتے ہوئے اس سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مظفرگڑھ میں بچے اور بچی سے جنسی زیادتی کے واقعات نئے نہیں ہیں، سال دوہزار اکیس میں جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا، جہاں تھانہ شہرسلطان سلطان پولیس نے 7 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم 65 سالہ نظر حسین کو گرفتار کیا تھا۔

اس سے قبل اگست میں بھی مظفرگڑھ کے علاقے عمرپور جنوبی میں 12 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں