اشتہار

’حکومت سستے پٹرول کے بجائے عوام کو نقد رقم دے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ماہر معاشیات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ حکومت غریب عوام کو سستا پٹرول دینے کے بجائے نقد رقم دے۔

سابق ترجمان وزارت خزانہ اور ماہر معاشیات مزمل اسلم نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کیلیے سستے پٹرول فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ جس کے پاس سواری ہی نہیں ہے وہ سستے پٹرول کا کیا کرے گا۔ اس سے بہتر ہے کہ حکومت مستحق عوام کو سبسڈی کے طور پر نقد رقم فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ ملک 45 فیصد سے زائد آبادی غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ حکومت کا سستا پٹرول دینے کا جھوٹا اور ناقابل عمل نظام بنا رہی ہے۔ متعدد لوگوں نے 5،5 موٹر سائیکل اور گاڑیاں بھی رکھی ہوئی ہیں۔ مجموعی طور پر پورے ملک کیلیے پٹرول سستا ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت لوگوں کو ڈنڈے مار مار کر مفت آٹا دے رہی ہے۔ پچھلے سال جولائی میں پنجاب کے ضمنی الیکشن تھے تو حمزہ شہباز نے بجلی فری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ رہی بات آئی ایم ایف کی تو وہ ہمیشہ سے ایسے ہی پرپوزل دیتا آیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں