منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

’اسحاق ڈار کا 25 سالہ تجربہ کہا گیا؟‘

اشتہار

حیرت انگیز

ماہر معاشیات مزمل اسلم نے وزیر خزانہ سے سوال کیا ہے کہ اسحاق ڈار آپ کا آئی ایم ایف کے ساتھ 25 سال کا تجربہ کہا گیا؟

اے آر وائی نیوز کے مطابق ماہر معاشیات اور سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ایک تقریب سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے سوال کردیا ہے کہ اسحاق ڈار کا آئی ایم ایف سے ڈیل کرنے کا 25 سال کا تجربہ کہاں گیا؟

مزمل اسلم نے کہا کہ معیشت سیاست نہیں ہوتی۔ اس میں پروپیگنڈا نہیں کیا جاسکتا۔ 3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر 2 ارب ڈالر پر آگئیں۔ اپنی ناکامی ہمارے سر ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ روز ایک کارخانہ بند ہو رہا ہے اور بیروزگاری بڑھ رہی ہے۔ موجودہ حکومت کو دنیا کا کوئی ملک پیسے دینے کو تیار نہیں ہے۔

ماہر معیشت نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ آج لوگوں کے پاس روزگار نہیں۔ آٹا انتہائی مہنگا ہوگیا ہے۔ گھروں میں فاقے چل رہے ہیں۔ معیشت کے حالات اچھے نہیں ہیں اور اسحاق ڈالر کہہ رہے ہیں کہ لوگ ڈالر اور سونا خرید رہے ہیں۔ ایسا بالکل نہیں ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ پہلے ڈالر ملک میں آ رہا تھا اب باہر جانا شروع ہو گیا ہے۔ آئی ایم ایف نے اسحاق ڈار کو 2 سے 3 ہفتے کا وقت دیا ہے۔ بجلی، گیس اور دیگر چیزوں پر ٹیکسز نہیں
لگائے تو پروگرام ختم ہو جائے گا۔ حالات قابو سے باہر ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے آج ایک تقریب میں خطاب کیا اور ایک بار پھر ملک کے ڈیفالٹ نہ ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آئی ایم ایف پروگرام پورا کریں گے لیکن عوام کو یرغمال نہیں بنائیں گے۔

اسحٰق ڈار نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری کے لیے کوشاں ہیں، تحریک انصاف دور کی حکومت میں ایس ای سی پی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک ڈیفالٹ نہیں ہوگا، اسحٰق ڈار کی ایک بار پھر یقین دہانی

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ موجودہ حکومت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈٓار پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ظاہر کیا تھا اور اس کی ذمے داری اسحاق ڈار پر عائد کی تھی۔

مفتاح کے بیان کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ وہ صورتحال سنبھال لیں گے، انہیں آئی ایم ایف سے ڈیل کا 25 سال کا تجربہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں