جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

ریکارڈ خسارے اور مہنگائی کے لیے تیار رہیں: مزمل اسلم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ریکارڈ خسارے اور مہنگائی کے لیے تیار رہیں، حکومت ہمارے دور میں جاری 6 فیصد جی ڈی پی گروتھ 23-2022 میں جاری نہیں رکھ سکتی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ کل 160 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل الزام لگا رہے تھے کہ شوکت ترین نے بجٹ بے ضابطگیاں کی ہیں، مزید یہ کہ وہ کہتے رہے تھے کہ خزانے میں کوئی رقم نہیں ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ریکارڈ خسارے اور مہنگائی کے لیے تیار رہیں۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ حکومت ہمارے دور میں جاری 6 فیصد جی ڈی پی گروتھ 23-2022 میں جاری نہیں رکھ سکتی، افراط زر اور کرنسی کی قدر میں کمی سے معیشت کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک گزشتہ 2 سال سے تقریباً 6 فیصد سے ترقی کر رہا تھا، ملکی ترقی 23-2022 کے مالی سال میں کم ہونے پر 3 سے 4 فیصد پر آسکتی ہے، ملکی ترقی کم ہونے سے ملک میں مزید بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں