پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

میری بیٹی کی جان کو خطرہ ہے ، شیریں مزاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کی جان کو خطرہ ہے ، عدالتوں سے میں اپیل کرتی ہوں انسانی حقوق کا تحفظ کریں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو دھوپ میں بٹھائے رکھا تھانے پہنچی تو بے ہوش ہوگئی، میری بیٹی کو بے ہوش ہونے پر سیل میں بغیرطبی امدادبند کر دیا گیا۔3

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ نہ کھانا استعمال کے قابل ہے اور نہ واش روم کی کوئی حالت، میری بیٹی کو صحت کے مسائل ہیں جس پراس نے کھانے سے منع کر دیا، بیٹی کو کہا ہے صحت کا خیال رکھو دشمن توچاہتا ہے صحت خراب ہو۔

- Advertisement -

سابق وزیر نے کہا کہ میری بیٹی کی جان کو خطرہ ہے،عدالتوں سے میں اپیل کرتی ہوں انسانی حقوق کاتحفظ کریں۔

گذشتہ روز سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کو رات گئے اسلام آبادمیں اُن کی رہائش گاہ سےگرفتار کرلیا گیا تھا.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیریں مزاری نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ خواتین پولیس اورسادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار اُن کی بیٹی کو ساتھ لے گئے ہیں، وارنٹ نہیں دکھایا اور جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے، لیپ ٹاپ اور فون بھی ساتھ لے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں