کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ملک و قوم کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنا میرا مشن ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی رہائشگاہ آمد ہوئی جس میں مذہبی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ رہائش گاہ آمد پر کامران ٹیسوری کا شکر گزار ہوں۔
- Advertisement -
گورنر سندھ نے کہا کہ میں ہر مکتبہ فکر اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کررہا ہوں، میرا مقصد محبت اور ہم آۃنگی قائم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنا میرا مشن ہے موجودہ حالات میں اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ سب کو مل کر ملک و قوم کی تعمیر میں حصہ لینا ہوگا۔