تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

‏’میرا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا‘ لیگی رہنما کا اسمبلی میں اعتراف

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے اعتراف کیا ہے کہ میرا سافٹ ‏ویئر اپ ڈیٹ ہوگیا ہے اور جس طرح کےحالات ہیں سب کاسافٹ ویئراپ ڈیٹ ہو جائے گا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاستدان اقتدار میں آنے ‏کے لیے پنڈی کی طرف دیکھتے ہیں میرے قریب تمام طاقتور لوگ اسٹیبلشمنٹ ہیں طاقتورلوگ، ‏عدلیہ، فوج،میڈیا اور ادارےسب اسٹیبلشمنٹ ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم اپنے اقتدار کیلئےدائیں بائیں دیکھتےہیں ہم جنہیں اقتدار کیلئے آواز ‏دیتےہیں آہستہ آہستہ ان کا قبضہ بڑھ جاتاہے، جواب کیلئےہمیں کئی اورجانےکی ضرورت نہیں ‏اپنےگریبان میں دیکھیں جس طرح کےحالات ہیں سب کاسافٹ ویئراپ ڈیٹ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارےملک کی تاریخ رہی ہےکہ الیکشن ہمیشہ متنازع رہےہیں ہمارےملک میں ‏جب بھی الیکشن ہوتےہیں کرائسز پیدا ہوتے ہیں جس گھرمیں اتحادنہ ہووہاں سسٹم کو چلانا مشکل ‏ہوتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طےکرناہوگاماضی میں جوفیصلےتذویراتی گہرائی کیلئےکیےدرست تھے یا غلط؟ ‏کوروناسےحالات بگڑے تو پہلےموجودفالٹ لائنزمسئلہ پیداکرسکتی ہیں ہم اکائی کےطورپرکام کریں ‏گےتوہی فالٹ لائنزسےنمٹ سکیں گے ملک میں مذہب اورلسانی بنیادوں پرفالٹ لائنز موجود ہیں ‏فالٹ لائنزمیں ملکی صورتحال خراب ہوئی توہم مقابلہ مشکل ہوگا۔

Comments

- Advertisement -