پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

’میرا بیٹا باکسنگ کی مہارت کے ساتھ پیدا ہوا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے اپنے ننھے بیٹھے کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کردی۔

باکسر محمد وسیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں دونوں کو باکسنگ کا اسٹائل اپناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’میرا بیٹا باکسنگ کی مہارت کے ساتھ پیدا ہوا ہے۔ ماشا اللہ۔‘

محمد وسیم کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ان کے ننھے بیٹے کو دعائیں بھی دے رہے ہیں۔

اس سے قبل  باکسر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ابھی 2 پروفیشنل فائٹس کے لیے تیاری کر رہا ہوں، امیچرز میں نمائندگی کے لیے پروفیشنل سے معطل ہونا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 3ماہ کے لیے معطل ہوں گا اور پھر پاکستان کی نمائندگی کروں گا، میری پاکستان کی نمائندگی کے لیے بات چیت ہو چکی ہے۔

محمد وسیم نے عزم ظاہر کیا تھا کہ میں پیرس اولمپکس میں پاکستان کو ضرور میڈل جتواؤں گا، امیچرز باکسر کی ٹریننگ کے لیے ایک سیٹ اپ لگا رہا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں