تازہ ترین

میانمار میں لینڈ سلائیڈنگ، 160 سے زائد افراد ہلاک

نیپیداو: شمالی میانمار میں قیمتی پتھروں کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 160 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کاچین میں قیمتی پتھروں سے بھرے علاقے میں کان کنی جاری تھی کہ اس دوران شدید بارشوں کے باعث لینڈسلائیڈنگ ہوئی اور کان میں کام کرنے میں درجنوں افراد اس کی زد میں آگئے۔

حکام نے صنعت میں پیش آنے والے واقعات میں سے اسے بدترین واقعہ قرار دیتے ہوئے 160 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہیں۔

Rescuers recover a body near the landslide area in the jade mining site in Hpakhant in Kachin state on July 2, 2020. The battered bodies of more than 120 jade miners were pulled from a sea of mud afte

فائر سروس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اب تک 162 لاشیں نکال کر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دی گئیں جب کہ جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور مزید لاپتہ افراد کی تلاش کی جارہی ہے۔

متاثرین کے لواحقین نے حکومت سے صنعت میں کام کرنے والے افراد کی فلاح و بہبود اور ان کی سیفٹی کے لیے اقدامات نہ کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -