تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

‘موت کی پراسرار غار’، حقیقت کی تلاش میں ماہرین نے کونسی مخلوق دیکھی؟ (ویڈیو جاری)

یمن میں خوف کی علامت سمجھی جانے والی غار کی حقیقت سامنے آگئی، یہ وہ غار ہے جس میں داخل ہونے کی آج تک کسی نے جرات نہیں کی۔

مہرہ گورنری میں واقع اس غار کو کنواں بھی کہتے ہیں جو پراسرار ناموں سے مشہور بھی ہے۔ کسی کی نظر میں یہ ‘جہنم کی غار’ تو کوئی اسے جنات کا کنواں قرار دیتا ہے۔ کئی افراد کو اسے موت کی غار بھی کہتے ہوئے سنا گیا۔

غاروں کی دریافت کے لیے کام کرنے والی عمانی ماہرین کی ٹیم نے اس غار کی حقیقت کا عقدہ کھولنے کی کوشش کی، بالاآخر پتا چلا کہ اس کنویں میں کسی جنات کا بسیرا نہیں ہاں البتہ یہاں متعدد جانوروں کے ڈیرے موجود ہیں۔ غار میں مینڈک، سانپ اور کئی حشرات الارض کا مسکن دیکھا گیا۔

خدا کی ان مخلوقات نے اس غار کو اپنا گھر بنا رکھا ہے جبکہ ماہرین نے کنویں سے متعلق تمام من گھڑت باتیں مسترد کردیں جو جنات، بھوت یا موت سے متعلق تھیں۔

عمانی ماہرین کی ٹیم اس گہرے کنوئیں کے اندر اتری تو اسے پتا چلا کہ کنویں کا پانی اس کے اطراف سے چھوٹی چھوٹی خوبصورت آبشاروں کی شکل میں پھوٹ کر بہہ رہا ہے، اس غار کے ارضیاتی اور ماحولیاتی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا، سطح زمین پر اس غار کا دھانہ 30 میٹر دائرے کی شکل میں ہے۔

Comments

- Advertisement -