تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

بھارت میں پُراسرار شے زمین کا ’زمین کا سینہ چاک‘ کر کے باہر آگئی

ممبئی: بھارتی ریاست مہاشٹرا کے اہم شہر میں پُراسرار دھاتی ستون نمودار ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع جوگر پارک میں بدھ کے روز پراسرار دھاتی ستون نمودار ہوا جس کو دیکھ کر شہری اور منتظمین حیران رہ گئے۔

باندرا کے آصف زکریا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نمودار ہونے والے دھاتی ستون کی تصاویر بھی شیئر کیں، جس پر صارفین نے مختلف رائے کا اظہار بھی کیا۔

ویڈیو دیکھیں: ترکی کے قدیم ترین مقام پر پراسرار دھاتی ستون نمودار

انہوں نے لکھا کہ ’پراسرار دھاتی ستون باندرا کے جوگر پارک میں زمین کا سینہ چاک کر کے نمودار ہوا، جس پر ہندسے درج ہیں، مجھے اس کی لمبائی یا کسی بھی چیزکا کوئی علم نہیں مگر تصاویر بنانے سے رکا نہیں جارہا تھا، اس لیے انہیں موبائل میں محفوظ کرلیا‘۔

رپورٹ کے مطابق زکریا نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے افسر ادتیا ٹھاکرے اور کانگریس حکام کو بھی ٹویٹ میں مینشن کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے شہر احمد آباد میں بھی پراسرار دھاتی ستون نمودار ہوا تھا، چند روز بعد یہ ستون خود بہ خود غائب ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کانگو میں نمودار ہونے والے دھاتی ستون کے ساتھ شہریوں نے کیا کیا؟

دھاتی ستون نمودار ہونے کا واقعہ کوئی پہلی بار پیش نہیں آیا بلکہ گزشتہ برس امریکا، ترکی، اسپین، روم، بیلیجیئم، جرمنی، کولمبیا سمیت دیگر ممالک میں دھاتی ستون نمودار ہوکر غائب ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -