تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

لاہورمیں بیرون ملک سے آئی لڑکی کا پُراسرار قتل، پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں گزشتہ روز بیلجیم سے آنے والی لڑکی کو قتل کردیا گیا تھا، مقتولہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ڈيفنس میں قتل کی گئی 26 سالہ لڑکی ماہرہ ذوالفقار کے قتل کا مقدمہ اس کے پھوپھا کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

لڑکی کے قتل کے شبے میں 2 نامزد ملزمان سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مدعی کو مقتولہ نے چند روز پہلے بتایا تھا کہ اس کے دو دوست اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن انکار پر قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں ، لڑکی کے انکار پر دونوں نے دو نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر اسے قتل کیا۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ ماہرہ کے جسم پر دو گولیوں کے نشان ملے ہیں، ایک گولی مقتولہ کی گردن جبکہ دوسری بازو پر لگی، ماہرہ کے دائیں ہاتھ اور بائیں پاؤں پر زخم کے نشانات پائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ماہرہ ذوالفقار کی موت گردن میں لگنے والی گولی سے ہوئی۔

مقتولہ کے انکل کا کہنا ہے کہ ماہرہ ذوالفقار بیلجیم کی شہری تھیں، ان کے اہلخانہ کل لاہور پہنچیں گے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ماہرہ کی روم میٹ اقرا کو حراست میں لیا گیا ہے، مقدمے میں نامزد ظاہر جدون اور سعد امیر کی دوست تھیں، مقدمے میں نامزد دونوں افراد کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -