بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

جاپان میں ‘پراسرار’ بیماری کا حملہ، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: کرونا وبا کے بعد جاپان میں سامنے آنے والی پر اسرار بیماری نے سنسنی پھیلادی ہے۔

جاپان کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق ایک بچے میں غیر تصدیق شدہ ہیپاٹائٹس کی شدید بیماری کی تشخیص ہوئی ہے، غیر شناخت شدہ قسم کے شدید ہیپاٹائٹس سے متاثرہ بچے کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ مریض کی علامات دیگر ملکوں میں حال ہی میں بچوں میں ظاہر ہونے والی علامات سے مماثلت رکھتی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ یہ جاپان میں پہلا مریض ہے جو ممکنہ طور پر بیرون ملک سے متاثر ہوکر آیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ عالمی ادارۂ صحت اس سے قبل برطانیہ میں نامعلوم اسباب کے ہیپاٹائٹس میں مبتلا بچوں کی اطلاع فراہم کرچکا ہے، جس پر عالمی ادارے نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس نے جاپان کو جواب دے دیا

عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ اکیس اپریل تک نامعلوم اسباب کے ہیپاٹائٹس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک سو انہتر تک جا پہنچی ہے اور یہ بارہ ممالک تک پھیل چکا ہے، جن میں امریکا اور اسپین بھی شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق متاثرین میں ایک تا سولہ سال کی عمر کے بچے شامل ہیں اب تک ایک بچہ ہلاک ہوچکا جبکہ سترہ بچوں کے جگر کی پیوند کاری ہوچکی ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کےمطابق ان مریضوں میں سے کسی میں بھی، اے سے ای تک کی عمومی قسم نہیں پائی گئی۔

دوسری جانب جاپان کی وزارت صحت نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ ہسپتال میں داخل کیے گئے بچے کی عمر 16 سال یا اس سے کم ہےم لیکن انہوں نے مریض کی جنس یا رہائش سے متعلق مزید معلومات ظاہر نہیں کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں