جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ماہی گیر نے خوفناک مچھلی پکڑ لی

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا میں ماہی گیر نے خوفناک مچھلی پکڑ لی جس کی تصویر سوشل میڈیا شیئر ہوتے ہی موضوع بحث بن گئی۔

جیسن مونس نامی ماہی گیر نے فیس بک پر صارفین سے مدد طلب کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک بلب مچھلی ہے جسے جنوب مشرقی آسٹریلیا کے 540 میٹر گہرے پانی سے پکڑا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ شاید یہ اب تک کی دنیا کی بدصورت ترین مچھلی ہے جو میں نے دیکھی ممکنہ طور پر 4 کلو وزنی یہ مچھلی کھانے میں مزے دار ہو۔

تصویر میں دکھائی دینے والی مچھلی گہرے گلابی سرمئی رنگ کی نظر آرہی ہے، جس کی آنکھیں اس کے سر کے اطراف سے نکلی ہوئی ہیں اور اس کے جسم کا بیشتر حصہ اس کے چہرے پر مشتمل ہے، اس کے دانت تیز اور نوکیلے ہیں اور اس نے منہ میں مچھلی دبوچی ہوئی ہے۔

Deep-sea monster

جیسن مونس کی شیئر کردہ تصویر پر اب تک درجنوں مزاحیہ تبصرے آچکے ہیں اور اسے سو سے زائد بار شیئر کیا جاچکا ہے اور کچھ صارفین حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں کہ اس سے قبل انہوں نے اتنی خوف ناک مچھلی کبھی نہیں دیکھی۔

مختلف صارفین نے اپنے علم کے مطابق مچھلی کا نام بوجھنے کی کوشش کی تاہم ایک صارف نے درست اندازہ لگاتے ہوئے لکھا کہ یہ مچھلی ایک اینگلر فش ہوسکتی ہے لیکن یہ یقینی طور پر اب تک کی سب سے بدصورت اور خوف ناک مچھلی ہے۔

علاوہ ازیں لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم کے سینئر کیوریٹر جیمز میکلین نے صارف کی تائید کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ بلب مچھلی نہیں ہے بلکہ یہ اینگلر فش ہے جس کے پاس اپنے شکاری کو پکڑنے کے لیے ایک عجیب مقنطیسی طاقت ہوتی ہے‘‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں