تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مشتبہ پیکٹ‌ سے بطخ کا عجیب و غریب بچہ برآمد

آپ کو کسی نامعلوم شخص کی جانب سے بھیجا گیا پارسل موصول ہو تو  آپ کی پریشانی بڑھ جاتی ہے۔

آپ کے گھر پر ڈاکیا آئے اور بتائے کہ ایک پارسل آپ کے نام پر آیا تو سُن کر آپ چند سیکنڈ کے لیے پریشان ہوجاتے ہیں، اسی طرح کا واقعی کینیڈا کے شہری کے ساتھ پیش آیا۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے برینٹ براٹین کو اپنے نام کا چین سے بھیجا گیا مشتبہ پارسل موصول ہوا، جس کو انہوں نے لینے سے انکار کیا تو ڈاکیا نے پارسل پر درج پتہ دکھایا۔

یہ پتہ برینٹ کے گھر کا ہی تھا، انہوں نے ہمت کرنے کے بعد جب پارسل کھولا تو اندر موجود سامان دیکھ کر حیران رہ گئے۔

کینیڈا کے شہر ہالی فیکس سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ شہری نے پارسل کھولنے کے بعد اس کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں۔

اس مشتبہ پارسل میں سے کچھ اور نہیں بلکہ تین سروں والا بطخ کا عجیب و غریب بچہ برآمد ہوا، جو ایک گلاس جار میں بند تھا، اسے دیکھ کر برینٹ بھی حیران رہ گئے۔

اس گلاس کے ساتھ ایک چھوٹا سا پرچہ بھی تھا۔ جس پر لکھا گیا تھا کہ ’بطخ کو ہوادار جگہ پر رکھنا چاہیے اور اُس کے پروں کو سکھانے کے لیے ہیئرڈرایئر استعمال کرنا چاہیے‘۔

Becoming a Three-Headed DuckFather. Day 1. This mutated duck showed up on my door in a box this morning. I certainly did…

Posted by Brent Braaten on Monday, 22 February 2021

برینٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج صبح مجھے جب یہ مشتبہ پیکٹ موصول ہوا تو اس کے اندر سے تین سروں والا بطخ کا بچہ برآمد ہوا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں نے یہ نہیں منگوایا تھا، تو کیا اب میں اس سے خوف زدہ ہوں، یا اُسے اپنی خوش قسمتی سمجھوں‘۔

برینٹ نے بتایا کہ ’بطخ کا بچہ مردار تھا جسے ادویات کی مدد سے محفوظ کیا گیا، میں نے جب اس معاملے پر تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ اس سے پہلے دو سر والے بطخ کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، یہ پہلا موقع ہے جب تین سروں والا بچہ سامنے آیا‘۔

برینٹ نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ شاید اُن سے کسی نے بدلہ لیا ہے۔

Comments

- Advertisement -