اشتہار

سابق وزیراعظم کی نشست پر ضمنی الیکشن، نوازشریف نامی شخص بھی میدان میں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لیے 19 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں محمد نواز شریف نامی شخص بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے 120 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے 19 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں تاہم کانٹے کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کلثوم نواز اور تحریکِ انصاف کی یاسمین راشد کے درمیان متوقع ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس حلقے سے محمد نواز شریف ولد محمد شریف نامی ایک شخص نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں تاہم یہ سابق وزیراعظم نواز شریف نہیں بلکہ آزاد امیدوار ہیں جو سابق وزیراعظم سے محض نام کی مماثلت رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

  پاناما کیس: وزیراعظم نوازشریف نا اہل قرار


کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد کا غذات کی جانچ پڑتال 15 سے17 اگست کے درمیان کی جا ئے گی جب کہ 21 اگست کو کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیلیں دائرکی جاسکتی ہیں اور 25 اگست تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکتے ہیں جس کے بعد 26 اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کردی جائے گی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے حلقے سے مستعفیٰ ہوگئے تھے جس کے بعد این اے 120 کے ضمنی الیکشن کے لیے17 ستمبر 2017 کو پولنگ ہونی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں