جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

این اے 120، تحریک انصاف،پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی آج پاور شو کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: حلقہ این اےایک سو بیس میں انتخابی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، تحریک انصاف،پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی آج پاور شو کرے گی جبکہ مریم نواز کے حلقے میں مستقل دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور میں این اے 120 کے بڑے معرکے میں صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں، جوں جوں الیکشن کا قریب آتا جا رہا ہے، سیاسی ہلچل تیز ہوتی جارہی ہے، ووٹرز کو لبھانے کیلئے سیاسی جماعتوں کے جلسے جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تحریک انصاف کی مہم تیز کرنے کیلئے کپتان خود میدان میں ہیں ، لاہور میں عمران خان آج ریلی کی قیادت کریں گے، پی ٹی آئی کی ریلی چیئرنگ کراس ، ریگل چوک،انارکلی سے ہوتی ہوئی داتا دربار پر اختتام پذیر ہوگی۔

مریم نواز اپنی والدہ کی مہم کیلئے سرگرم ہے اور آج بھی حلقے کادورہ کریں گی۔

پیپلزپارٹی آج مزنگ میں جلسہ کرے گی جبکہ جماعت اسلامی بھی بھاٹی گیٹ پر سیاسی میلہ لگائی گی۔

حلقے میں انتخابی مہم کل رات بارہ بجے ختم ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ این اے 120 ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ 17 ستمبر کو ہوگی، اس حلقے میں پاکستان تحریک انصاف ، مسلم لیگ ن پاکستان پیپلزپارٹی سمیت 44 امیدواروں میدان میں ہیں۔

این اے 120 صمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار کلثوم نواز اور تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں